• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت حوصلہ افزا ہے، اسد عمر

ملک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت حوصلہ افزا ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں چودہ ہزار سے زائد اضافہ حوصلہ افزا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں 14 ہزار سے زائد اضافہ حوصلہ افزا ہے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ کے میں بتایا گیا کہ  24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 14 ہزار 878 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تعداد 70 ہوگئی۔

وزیر ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹس اور صنعتوں کو 336 وارننگ جاری کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر مارکیٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضوابط کے نفاذ کے لیے تاجر تنظیموں، مقامی اسٹیک ہولڈرز سے رابطے رکھے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس ایمر جنسی کیش ریلیف پروگرام پیر سے دوبارہ شروع ہوگا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 80 لاکھ افراد میں 104 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ چھوٹی اور درمیانی 35 لاکھ صنعتوں کے لیے  50 ارب کا امدادی پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کسانوں کے لیے 50 ارب روپے کا زرعی ریلیف پیکیج شروع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین