• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں فٹ بال کے مقابلوں کی واپسی لیکن تماشیوں کے بغیر!

جرمنی میں فٹ بال کے مقابلوں کی واپسی لیکن تماشیوں کے بغیر! 


برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں ملتوی کیے گئے فٹ بال میچز دوبارہ بحال ہوگئے ہیں، یہ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے گئے،بنڈس لیگا فٹ بال لیگ کا آخری میچ بوروشیا مونچینگلاڈباچ بمقابلہ کولن کے درمیان ہونا تھا جسے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا،اب اس میچ کا دوبارہ انعقاد کیا جا رہا ہے، جرمنی میں یہ فٹ بال لیگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے،ان میچز کی ٹیکسٹ لائیو کمنٹری بی بی سپورٹ ویب سائٹ اور ایپ پر پڑھی جا سکتی ہے،سخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظرتماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کےعلاوہ ماسک پہننے بھی لازمی ہوں گے،لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرین کے خدشات کے پیش نظر فٹ بال سٹیڈیم میں پولیس کی نفری بھی موجود رہے گی ۔

تازہ ترین