• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر / ہائپر ٹینشن) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 17 مئی کو بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارک کے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن سے ماہرینِ طب خطاب کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں، لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کے لیے موٹاپے اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

تازہ ترین