ایران کی عدالت نے ایرانی نژاد فرانسیسی ماہرِ تعلیم کو قومی سلامتی کے الزامات پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایرانی نژاد فرانسیسی ماہرِ تعلیم فاریبا عدل خاہ کو گزشتہ برس ایران میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خاتون ماہرِ تعلیم پر قومی سلامتی کے خلاف کاموں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
خاتون ماہر تعلیم کے وکیل کے مطابق فاریبا عدل خاہ کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے پر 5 سال اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔