• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر اسلام آباد کا معطلی کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر نے اپنی معطلی کےخلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی قانونی ٹیم سے رابطہ کیا ہے ۔

شیخ انصر نے قانونی ٹیم کو کل عدالت سے رجوع کرنے ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س سےقبل بھی عدالت میئر اسلام آباد کی معطلی پر حکم امتناع جاری کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چیف آفیسر کے اختیارات کیخلاف بھی درخواست دی جائے گی۔

شیخ انصر کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل ہی درخواست دائر کرے گی۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا گیا

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو معطل کردیا گیا ، انہیں وفاقی کابینہ کی منظوری سے معطل کیا گیا ہے ۔

وفاقی کابینہ نےشیخ انصرعزیزکی معطلی کی سمری کی منظوری سرکولیشن کےذریعےدی۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کا مقصدان کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔

وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری عرفان انجم نے جاری کیا۔

تازہ ترین