• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں میں گورنر راج ملک دشمن عناصرکا پروپیگنڈا‘شبلی فراز

صوبوں میں گورنر راج ملک دشمن عناصرکا پروپیگنڈا‘شبلی فراز 


اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میںگورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔ حکومت اس وقت کورونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پور اورکامیاب کوشش کر رہی ہے۔ کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا کر حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین