اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ قبلہ اول کی سرزمین پراولین حق فلسطینیوں کاہے،قبلہ اول کی آزادی کیلئےاسلامی دنیااپنی ذمہ داریاں پوری کرے،اقوام متحدہ اور اقوام عالم عملی اقدامات کریں،۔ مئی 1948میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں لائی گئی جو غیر قانونی عمل تھا،سینیٹر سراج الحق نے خالد مشعل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو اور فلسطینی قیادت کے نام خط میں کہاکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔