• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کیسز42989، اموات 907 ہوگئیں


لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 42 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 907 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 881 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 12 ہزار 201 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد15 ہزار 346ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 260 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 16 ہزار 377 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 277 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 61 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 318 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 544 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 36 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 947 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 540 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ1 ہزار 875 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار671 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 27 ہزار34 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 58ہزار 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین