• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے شاپنگ مالز، مارکیٹس پورا ہفتہ کھولنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تاجروں کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی کش مکش میں تاجروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے سمت درست کردی ہے۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ کورونا اور معیشت کو ساتھ لے کر چلیں گے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ معیشت کو چلائیں گے ۔

کراچی کے تاجروں نے کاروبارکھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلےکا خیر مقدم  کیا ہے۔

چیرمین سٹی تاجراتحاد،حکیم شاہ نے سندھ حکومت سے 24 گھنٹےکاروبارکھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں ایس او پی کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آج سے ہی کاروبار کھولنے کاباضابطہ اعلان کرے۔

واضح  رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے سمیت ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تازہ ترین