قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن سے پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان قصور پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان میں بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید شامل ہیں، ملزمان 2012ء سے اشتہاری تھے۔
ملزمان نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک عباس کو بھی قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 16 موبائل فونز، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔