• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ، شفیع کرنانی سپرد خاک،جئے سندھ تحریک کا آج ہڑتال کا اعلان

ٹھٹھہ(نامہ نگار)جئے سندھ تحریک کرنانی گروپ کے مرکزی چیئرمین شفیع محمد کرنانی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ سموں برادری کے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہیں پرانی دشمنی  پر قتل کیا گیا تھا۔جئے سندھ تحریک (کرنانی ) کے قائم مقام چیئرمین سہیل ابڑو نے شفیع کرنانی کے قتل کے خلاف جمعہ کو  سندھ بھر میں  ہڑتال کا اعلان کیا ہے  اور کہا ہے کہ تین دن کے اندر ملزمان کو گرفتار  کیا  جائے ۔تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں صالح محمد کرنانی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی، ن لیگ کے ضلعی صدر حنیف میمن ،سابق ضلعی ناظم شفقت شاہ شیرازی کے علاوہ جسقم کے وائس چیئرمین  ڈاکٹر نیاز کالانی ،پی پی رہنما  گل محمد جاکھرانی، ڈاکٹر دودو مہری، میر عالم مری، سید نواز شاہ، محمد راہموں سمیت ہزاروں قوم پرست کارکنوں، سیاسی تنظیموں کے عہدیداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  ان کی تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔  بدھ کی شام مکلی بائی پاس گولائی پر موٹر سائیکل  سوار دو نامعلوم ملزمان  نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔جئے سندھ تحریک کے چیرمین شفیع کرنانی کے قتل کا مقدمہ ٹھٹھہ تھانہ میں مقتول کے بھتیجے منور کرنانی کی مدعیت میں سموں برادری کے چھ افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمہ سموں برادری کے ولی محمد، قائم علی، سلیم، محسن سموں، بیگ سموں اور ایاز سموں کے خلاف درج کیا گیا ہے پولیس نے دو نامزد ملزمان قائم علی سموں اور ولی محمد سموں کو چھاپہ مار کر خمیسو سموں گوٹھ سے گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق ولی محمد سموں نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قتل پرانی دشمنی کے باعث کیا ہے۔جئے سندھ تحریک (کرنانی ) کے قائم مقام چیئرمین سہیل ابڑو نے  شفیع کرنانی کے قتل کے خلاف جمعہ کو  سندھ بھر میں  ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تدفین کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل ابڑو نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کہا کہ اگر مقتول  کے قاتلوں کو پولیس نے تین دن کے اندر گرفتار نہیں کیا تو سوئم کے بعد سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گاقتل میں ریاستی ادارے ملوث ہیں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ہی بشیر قریشی کا قتل کیا گیا اور ان کی برسی سے ایک دن قبل پھر قوم پرست لیڈر کے  قتل کی کڑی ملتی ہے یہ ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ مقتول چیرمین نے پہلے بھی ایک بار تمام قوم پرست جماعتوں کا اتحاد جیمسٹ الائنس قائم کرایا تھا اور اب پھر ایک بار وہ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد کے لیے کوشاں تھے انہوں نے ہمیشہ قوم پرست کارکنوں کے بیہمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھائی انہیں مختلف وقتوں پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں اور اب ریاستی اداروں نے مقامی آلۂ کاروں کے ذریعہ انہیں قتل کرادیا جمعہ کے دن ہڑتال کے لیے ایس یو پی، جسقم، جئے سندھ محاذ سمیت تمام جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس ،موقع پر سکریٹری جنرل نثار لاکھیر، شبیر جمالی، مرتضیٰ مغل اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قتل کی ایف آئی آر مقتول کے ورثاء  سے صلاح مشورے کے بعد درج کرائی جائے گی۔
تازہ ترین