• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وباء کے باعث بندش کا شکار مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد چل پڑیں، راولپنڈی سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس کراچی جبکہ دوسری ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔

محکمہ ریلوے کے مطابق پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں کراچی سے 9ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی، مسافر ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں ، کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کہ اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مسافر کو پہلے جرمانہ کیا جائے گا ، پھر بھی باز نہ آئے تو ریلوے پولیس مسافر کو ٹرین سے اتار دے گی۔

وزرات ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی، ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایس او پیزکو مدنظر رکھ کر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے جبکہ 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی ۔مسافر ماسک پہن کر آئیں تاہم سینی ٹائزر ریلوے فراہم کرے گا ۔

تازہ ترین