• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں سے آج 12 ٹرینیں ملتان پہنچیں گی

لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے آج 12 ٹرینیں ملتان پہنچیں گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سےآج 12 ٹرینیں ملتان آئیں گی جبکہ 11 ٹرینیں ملتان سے لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف شہروں کوروانہ ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے سہ پہر 3:45 بجے ملتان پہنچے گی جبکہ پہلی ٹرین مہر ایکسپریس شام 5:15 بجے ملتان سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے؛ مسافر ٹرینیں آج سے چلنا شروع ہو جائیں گی

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر مسافروں کوڈس انفکیٹ کیا جائےگا اور اُن کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو دوران سفر ماسک اور دستانے ریلوے انتظامیہ فراہم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ 25 مارچ سے بند کی گئیں مسافر ٹرینیں آج سے چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے جبکہ 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی ۔مسافر ماسک پہن کر آئیں تاہم سینی ٹائزر ریلوے فراہم کرے گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی، ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔

تازہ ترین