• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گلشنِ راوی میں عمر رسیدہ بھائی بہن کی پراسرار ہلاکت

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں عمر رسیدہ بھائی اور بہن پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔

دونوں بہن بھائی کی لاشیں گھر میں پڑی ملی ہیں، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اوکاڑہ، بھائی کا غیرت کے نام پر بہن اور کزن کا قتل

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کے مطابق اقبال اور اس کی بہن عمرانہ کی گھر سے ملنے والی لاشیں کچھ روز پرانی ہیں، دونوں کی عمریں 60 سال کے قریب لگتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں اس لیے ابتدائی طور پر دونوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیئے: چکوال میں فائرنگ سے نوجوان بہن بھائی قتل

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی وجہ کا تعین ہوسکے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین