• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، بھائی کا غیرت کے نام پر بہن اور کزن کا قتل

تحصیل اوکاڑہ کا علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں بھائی نے غیرت کے نام پربہن اور کزن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبر رساں ایجنسی’این این آئی‘ کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جس کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غیرت کے نام پر بہنوئی نے سالی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں غیرت کے نام پر دہرا قتل

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں جواہر سنگھ کے اقبال جراح کی بیٹی 21 سالہ بشریٰ اور بھتیجی 22 سالہ فوزیہ اپنے سسرال سے گھریلو ناچاقی پر ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں، جس پر اقبال کے بیٹے اکرم نے مبینہ طور پر مشتعل ہو کر اپنی حقیقی بہن بشریٰ بی بی اور کزن فوزیہ بی بی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد اکرم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک طارق اعوان نفری کے ہمراہ جائے واردات قتل پر پہنچے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین