آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران نیازی دنیا کوآج بھیک مانگنے کے طریقے بتائیں گے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پوری دنیا کو آج بھیک مانگنے کے طریقے بتائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کورونا سے متعلق حکومتی کارکردگی پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کیا کورونا کی وجہ سے پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کا انتقال بھی اچھا اقدام ہے؟ کیا کورونا کی وجہ سے950 لوگوں کا انتقال بھی حکومت کےاچھےاقدام ہیں؟ کیا کورونا پر ناقص اقدامات سے تاریخی حکومتی تذلیل بھی اچھا اقدام ہے؟

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ کیا احساس کفالت پروگرام پر ذلت بھی حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں؟

عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان کے دوران وزیر اعظم عمرن خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں آج پوری دنیا عمران خان کا مذاق اڑائے گی، عمران خان دنیا کے پہلے وزیراعظم ہیں جہنوں نے کورونا کے نام پر قوم سے چندہ مانگا۔

اُن کا سوالاً کہنا تھا کہ کیا 22 کروڑکی آبادی میں 3 لاکھ ٹیسٹ کرنے پر اکنامک فورم مبارکباد دے گا؟

قومی خبریں سے مزید