• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکا نے شام کی حکومت سے مدد طلب کرلی، خبر ایجنسی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا نے شام کی حکومت سے مدد طلب کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کی حکومت حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے پر غور کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شام نے لبنان کی حکومت سے مشاورت شروع کردی ہے اور شام نے لبنان کی سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کردیے ہیں۔

شامی افواج کے ترجمان کے مطابق لبنان سرحد پر شامی افواج کی تعیناتی صرف دفاعی اقدامات ہیں، استحکام اور سرحدی کنٹرول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کی حکومت اور افواج کا لبنان کی فوج کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔

حکومتِ شام کا فیصلہ ہے کہ کسی بھی مداخلت کا فیصلہ صرف حالات اور خود مختاری کے مطابق ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید