پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین سندھ اسمبلی کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے وفد میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان شامل تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ نے اسپتالوں کو حفاظتی لباس فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی ایز، سرجیکل ماسکس، فیس شیٹس اور سینیٹائزر اسپتالوں کو پہنچائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ طبی سامان لاڑکانہ، شکار پور اور گھوٹکی کے اسپتالوں کو دیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے نبردآزما طبی عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں، جب تک اس وبا کی ویکسین نہیں بن جاتی احتیاط کرنا ہوگی۔