• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی منسوخی کا خدشہ، پی سی بی کا متبادل پلان پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ممکنہ منسوخی کے خدشے کے پیش نظر متبادل پلان پر غور شروع کردیا ہے۔ اگر ورلڈ کپ ملتوی ہوا تو پی ایس ایل اور بنگلہ دیش کی سیریز کے بقیہ میچز منعقد کرائے جائیں گے۔

آئی سی سی بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل پر 28 مئی کو فیصلہ کرے گا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لاجسٹک اور دیگر مسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

اس صورتحال میں دیگر بورڈز دستیاب ونڈو میں دو طرفہ ایونٹس یا پھر وہ میچز شیڈول کرسکتے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر دفتر میں بھی متبادل پلانز پر عبوری غور ہوا ہے، مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے، جس میں پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز اور بنگلہ دیش کیخلاف ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کرایا جاسکتا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز کیلئے تین سے چار روز کی ونڈو نکالی جائے گی اور یہ ایک ہی شہر میں ہوگا۔ 

ذرائع نے انکشاف کیا کہ پی سی بی ایف ٹی پی سے باہر ایک مختصر سیریز کے انعقاد کے آپشن پر بھی کام کرسکتا ہے۔

تازہ ترین