• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

بلوچستان اسمبلی کا 3 گھنٹے دورانیے کا ریکوزیشن اجلاس 6 گھنٹے سے زائد وقت تک چلنے کے بعد غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیرصدارت 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایجنڈا کو کورونا وائرس اور اس کے اثرات اور ٹڈی دل کے موضوعات تک محدود رکھا گیا۔

اسمبلی اجلاس سے قبل دی جانے والی ایس او پیز کے مطابق اجلاس 3 گھنٹے دورانیے کا تھا جو 6 گھنٹے سے زائد وقت چلا اور شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر شاہوانی،ثناء بلوچ سمیت دیگر ارکان نے طویل تقاریر کیں اور دونوں موضوعات پر اپنا نقطہ نظر ایوان میں رکھا۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے کا گور نر کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

اجلاس سے قبل تمام اراکین کا تھرموگن سے ٹمپریچر چیک کیا گیا، اراکین کو اسمبلی کے داخلی دروازے پر قائم ڈس انفیکشن ٹنل سے بھی گزارا گیا۔

تازہ ترین