• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت علی چوہدری کی جانب سے میر پور ایئر پورٹ کی تعمیر کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

لوٹن (شہزاد علی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سابق صدر ممبر لیاقت علی چوہدری نے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری کی طرف سے میرپور میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے گذشتہ بدھ کو پیش کی گئی قرارداد کی دستور ساز اسمبلی کی جانب سے منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ قرارداد میں آزاد کشمیری عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پیش کیا گیا ہے کہ دس لاکھ سے زائد اوورسیز کشمیریوں کو آبائی وطن پہنچنے کے لئے بنیادی سہولت فراہم کی جائے جس سے آزاد خطہ میں سیاحت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا اور تارکین وطن کی مشکلات بھی کم ہو سکیں گی، سابق صدر جے کے ایل ایف نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے بارہ لاکھ برٹش کشمیری بھی مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ اب متعلقہ حکام اور اداروں کو آزاد کشمیر اسمبلی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے جلد از جلد ایئرپورٹ تعمیر کرناچاہیے۔
تازہ ترین