لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات وحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے کہا کہ حکومت کورونا سے بچاؤ کے بجائے لیگی رہنمائوں پر کیس بنانے میں مصروف ہے۔ حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے زائد ہوگیاہے جیل میں رکھا ہوا ہے،عوام کو بے روز گار، بے یارومددگار بھوکے پیاسے مرنے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔