پشاور(نیوز ڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 1.59 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.21 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.8 ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.09 ملین روپے اورمجموعی طورپر 1.89 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 9 کنڈے ہٹائے گئے،16 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،11 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،33 نئے کنکشنز مہیا کئے گئے،،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی، 5افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں۔