• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے موقع پر پی آئی اے کو روزانہ اضافی پرواز کی اجازت


سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ائیرلائن( پی آئی اے) کو روزانہ ایک اضافی پرواز کی اجازت دے دی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے زیادہ رش کے معاملے پر پی آئی اے کو ایک اضافی پرواز چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اضافی پرواز کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو اضافی پرواز کی اجازت مئی کے آخر تک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن تاحال معطل ہے جب کہ محدود پیمانے پر علاقائی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین