• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس اگلے سال نہ ہوئے تو منسوخ کردیے جائیں گے


صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپکس اگلے سال نہ ہوئے تو منسوخ کردیےجائیں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کوسمجھتا ہوں،3 سے 5 ہزار لوگوں کو کمیٹی ملازم نہیں رکھ سکتی، ہر سال کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار بھی نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ‏گیمز کے انعقاد کے لیے کورونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کو بھی ذہن میں رکھنا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ‏ ہر طرح سے جائزہ لیں گے کہ 23 جولائی 2021 کو گیمز شروع ہوسکتے ہیں یا نہیں۔ 

تازہ ترین