• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ کے فور منصوبے پر از خود نوٹس لے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج بڑے دیہات کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکثریت کے ساتھ سندھ پر حکومت کی جا رہی ہے، سندھ کے شہری علاقے پسماندگی کا شکارہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جعلی مردم شماری پر حکومت 12 سالوں سے حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے عوام کو پسماندگی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

وفاق اور سندھ حکومت رسہ کشی میں مصروف ہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین