• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے خالد مقبول کو اسلام آباد بلالیا

وزیراعظم نے خالد مقبول کو اسلام آباد بلالیا


وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلالیا ہے۔

عمران خان نے کابینہ سے علیحدہ ہونے والے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور تمام جائز مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم کو منانے کا وزیراعظم کا ٹاسک بے سود ہو گا،راناثنا

وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے، ایم کیو ایم حکومتی اتحاد میں رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم کیلئے آفر اب بھی برقرار ہے، ناصر شاہ

جہانگیر ترین نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔

اس سے قبل میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اجلاس کے دوران عمران خان نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی کو اپنی کابینہ میں دوبارہ دیکھنا چاہتےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے جس تعاون کا حکومت سے وعدہ کیا تھا وہ کرتے رہیں گے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ہم نے اپنا ہر وعدہ پورا کیا، لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی اب تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین