• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: فیلڈ اسپتال میں کورونا مریضوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

پنجاب حکومت نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج کورونا مریضوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

چیف ایگزیکٹو ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ ہر مریض سے خاندان کے 2 افراد کو ملاقات کی اجازت ہوگی، مریض کے اہلخانہ کو مخصوص اوقات میں ملاقات کے لیے 30 منٹ دیئےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال سے60 سال تک کےاہل خانہ مریض سے مل سکیں گے۔

چیف ایگزیکٹو ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال نے کہا کہ اہلخانہ مریض کے لیے لایا گیا کھانا اسپتال اسٹاف کے سپرد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین ملاقات کے لیے ایکسپو سینٹر کے صرف گیٹ نمبر 7 سے آسکیں گے۔

ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ ملاقات کے لیے آنے والے اپنا شناختی کارڈ جمع کرائیں گے، جبکہ اہلخانہ کے لیے ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ڈپریشن سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ اہل خانہ سے ملاقات میں مریض اور اہل خانہ کے درمیان شیشے کی دیوار بھی ہوگی۔

تازہ ترین