• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا عید بعد تمام مذہبی و مقدس مقامات کھولنے کا اعلان

ایران نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایرانی صدر حسن روحانی نے اس حوالے سے کہا کہ عید کے بعد مقدس مقامات کو لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا، تمام مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولا جائے گا۔

 صدر روحانی کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اصولوں پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونا کیسز بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔

 دریں اثناء ایران میں کورونا کے 2 ہزار 392 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہ  تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ایرانی وزیرصحت کے مطابق ایران میں ایک دن میں 66 اموات ہوئیں۔ اس طرح مجموعی اموات 7 ہزار 249 ہوگئی ہیں۔ 

دنیا میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا کی بیماری سے صحتیاب ہونے والوٕں کی تعداد 20 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین