اسلام آباد میں عید کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں کورونا کے باوجود بازاروں میں روایتی گہما گہمی ہے۔ شہری کل سے بینکوں کی طویل چھٹیوں کے باعث بھی پریشان ہیں۔
خواتین کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں تو لڑکیاں چوڑیوں کے اسٹال پر، جیولری اور جوتوں کے اسٹالز پر بھی خریداروں کا بہت رش دکھائی دے رہا ہے۔
عید کی سرکاری چھٹیاں کل سے شروع ہورہی ہیں، جمعرات کو آخری بینک ڈے ہونے کے باعث بینکس کے باہر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جمعہ اور ہفتہ کو بھی بینک کھولے جائیں۔
شہری کہتے ہیں کہ بینک ملازمین کے ساتھ زیادتی بھی نہیں ہونی چاہیے، اگر اوور ٹائم کروائیں تو ساتھ میں الاؤنسس بھی دیں۔
بازارو ں میں لوگ کندھے سے کندھا ملا کر خریداری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فا صلہ بھی رکھنا ہوتا ہے، یہ کسی کو یاد نہیں رہا۔