• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور کے ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ کئی ہفتوں سے جاری ہے، سینئر صحافیوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل رکھنے کا مقصد آزادی اظہار کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، مگر ایسی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین