• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار مل گیا

سندھ میں کمشنرز کو دفعہ 144کے نفاذ کا اختیار مل گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمشنرز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ دفعہ 144 لگا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صوبے بھر میں کمشنرز ڈویژن میں دفعہ 144لگا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل کمشنر دفعہ 144 لگانے سے قبل محکمہ داخلہ سے اجازت لینے کا پابند ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اختیارات دینے کا فیصلہ صوبائی کابینہ نے 27 اپریل کو کیا تھا۔

تازہ ترین