• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایات جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ نے وفاقی وزرات داخلہ کا ہدایت نامہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لئے 20 نکاتی ایس او پی پر عمل کرایا جائے اور نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی قبل از وقت نشاندہی کی جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں، جبکہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ داخلہ کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹس، بازاروں، بس اسٹینڈز، قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں ایس او پی پر عمل درآمد کے لیے علماء کرام سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین