• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی دوری اختیار کرنے پر برطانوی وزیرصحت کا مسلمانوں سے اظہار تشکر

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ رمضان میں سماجی دوری کا خیال رکھنے پر مسلم کمیونٹی کے شکرگزار ہیں۔ احساس ہے کہ اس سال مسلم کمیونٹی روایتی طریقے سے عید نہیں مناسکے گی۔ 

ہیلتھ سیکریٹری نے ان خیالات کا اظہار لندن میں پروفیسر کرس وٹی اور پروفیسر جان نیوٹن کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے دوران بریفنگ مسلمانوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

 انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے اب تک تین لاکھ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں، حکومت نے ہیلتھ چیرٹیز کو مدد کیلئے 4.2 ملین پاؤنڈ فراہم کئے ہیں۔

 میٹ ہینکاک نے مزید بتایا کہ کووڈ الرٹ لیول 3 میں جانے والے ہیں، جو کہ وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا اشارہ ہے، بینک ہالیڈے کے موقع پر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں آنے کا طریقہ آزمایا جارہا ہے۔

میٹ ہینکاک نے مزید کہا کہ کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ لندن کے لوگوں کا 17 فیصد، دیگرعلاقوں کے لوگوں کا 5 فیصد مثبت آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے بتایا کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے کہ متعلقہ شخص وائرس کا شکار ہوا تھا کہ نہیں؟  انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یکم جون کو متعارف کرایا جائے گا۔

تازہ ترین