• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامو فوبیاکا شکار گروہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں،پاکستان علما کونسل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان علماءکونسل و انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کی اپیل پر آج جمعۃ الوداع کو ملک بھرمیں یوم تحفظ حرمین شریفین والاقصیٰ منایاجائےگا۔علاوہ ازیں اس موقع پر ملک بھر میں علماءو مشائخ، ائمہ و خطباءجمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیر و فلسطین سمیت دنیا بھرکے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، یہ اعلان چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، ڈاکٹرسعید احمد عنایت اللہ ، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الر حمان سعید اورمولانا محمد اشفاق پتافی و دیگرنے کیا۔ قائدین نے کہا ہے کہ لمحہ موجود میں عالم اسلام جن مسائل اور مصائب کا شکار ہے، ان کا بنیادی سبب اسلامو فوبیا، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کو سمجھا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ روز و شب عالم اسلام کے مستحکم ممالک کمزور ہو رہے ہیں۔ انتہا پسنداوراسلامو فوبیاکا شکار گروہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔
تازہ ترین