• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 18 ہزار 496 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 35 ہزار 69 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 86 ہزار 376 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 598 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 97 ہزار 51 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 363 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 333 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 726 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 244 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 249 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 826 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 316 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 156 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: دبئی، 6 ماہ میں 70 فیصد کمپنیوں کی بندش کا خدشہ

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 548 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 300 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 652 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 599 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 419 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 351 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 51 ہزار 653 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 71 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 691 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 15 ہزار 891 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین