• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی مونیومینٹس آف لاہور‘ کی تقریب رونمائی

لاہور میں ’دی مونیومینٹس آف لاہور ‘کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں صوبائی وزیر آرکیالوجی تیمور بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کتاب پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ کتاب میں لاہور کی 83یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً لاہورکی تاریخی عمارتیں ہمارا قابل قدر اور منفرد اثاثہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور آرکیالوجیکل، کلچرل اورفن تعمیر میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے،کتاب ’دی مونیومینٹس آف لاہور ‘ میں تاریخ کو تصویروں کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین