• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کم ہونےکےباوجود باہر کیوں بھیجی گئی؟، عظمیٰ بخاری

سیکریٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا چینی بحران کی رپورٹ پر کہنا ہے کہ چینی کی پیداوار کم ہونے کے باوجود باہر کیوں بھیجی گئی؟

عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے پر عمل درآمد وفاقی کابینہ نے کیا، سبسڈی نہیں بنتی تھی، بزدار سے زبانی فیصلہ کروا دیتے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سبسڈی دینا اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کونقصان پہنچانا نہیں ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو بھی 42 لاکھ روپے عطیہ کیے گئے ہیں، جہانگیرترین کا کام پورا ہوگیا تھا ان کوفارغ کیا گیا، خسرو بختیار کی ملز کا کوئی فارنزک آڈٹ نہیں ہوا، 40 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن خسرو بختیار کےملازم کےنام ہوئی ہے، اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر مقدمات بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف، شہبازشریف کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں، حکومت مان رہی ہے کہ اسمگلنگ ہوئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے پر حکومتی نمائندوں کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، بزدار جس سیاسی اثر و رسوغ کا شکار ہوئے وہ اثر و رسوخ کس کا تھا؟

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سبسڈی دے کر یقینی بنایا گیا کی قیمت نہ بڑھے جبکہ ان کی سبسڈی کے بعد چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 100 کے قریب پہنچ گئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید کے بعد حکومتی ایکشن دیکھیں گے، ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

تازہ ترین