آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلم لیگ ن وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ کرتی ہے، رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ کرتی ہے۔

رانا مشہود نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ اصل مجرم ہیں، مسلم لیگ ن وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔

رانا مشہود نے کہا ہے کہ صنعت اور خوراک کی وزارتوں نے سبسڈی دینے سے منع بھی کیا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ رپورٹ عمران خان کی ٹیبل پر دو ماہ پڑی رہی اور یہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عوام کو بے وقوف بناتے رہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور ان کی ٹیم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بچا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید