آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور میں چاند رات ، عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری

لاہور میں چاند رات اور عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور اہم مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی لاہور رائے بابر سعید کے مطابق مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہ، کھلے مقامات پر عید اجتماعات کی سیکیورٹی کا پلان بنا لیا گیا ہے جس کے مطابق 5000 سے زائد مساجد اور 190 سے زائد کھلے مقامات پر نماز عید ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور میں عیدالفطر پر کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ چاند رات اور عیدالفطر پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے گا۔

رائےبابرسعیدنے بتایا کہ قبرستانوں کیلئے سیکیورٹی کا پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید