• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: 35 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں

طیارہ حادثہ: 35 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں


لاہور سے کراچی آنے والے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

 جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے 37 افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اب تک 6 زخمی لائے گئے ہیں۔

سول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 20 لاشیں لائی گئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں اب تک 5 افراد کی شناخت ہوئی ہے۔

دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے شروع کیا جاچکا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میتوں کے ڈی این اے جناح اور سول اسپتال میں لیے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے لئے لواحقین کے نمونے بھی لئے جائینگے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امید ہے ڈی این اے کے نتائج 9 سے 10 گھنٹے میں آجائیں گے۔

تازہ ترین