• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا مجوزہ پلان تیار

کراچی (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف اس سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے پانچ اگست سے یکم ستمبر کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں کرانے کی تجویز ہے۔ دوسرا ٹیسٹ 13 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز مانچسٹر میں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ٹیم ایسے وقت انگلینڈ پہنچے جس سے پلیئرز کو قرنطینہ میں 14 روز کا وقت گزارنے کے بعد ٹریننگ کا کچھ وقت مل جائے۔

تازہ ترین