• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں انڈین پریمیئر لیگ کی مخالفت بڑھنے لگی

میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلیا میں انڈین پریمیئر لیگ کی مخالفت بڑھنے لگی۔ سابق کپتان ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ آئی پی ایل محض پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے، اسے ٹی 20 ورلڈکپ پر ترجیح ہرگز نہیں دی جانی چاہیے۔ اگر کورونا کے سبب ورلڈکپ نہیں ہوسکتا تو میرا نہیں خیال کہ آئی پی ایل بھی ہوسکتی ہے۔ ورلڈکپ منسوخ ہونے پر کرکٹ بورڈز کو اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے سے روکنا چاہیے۔ دوسری جانب ایک اور سابق کپتان ای ین چیپل نے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹرز کو ملک میں پہلے ہی بہت اچھے پیسے ملتے ہیں، انہیں اس لیے آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔دریں اثنا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی ارون دھومل نے غیرملکی ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کی منسوخی پر اصرار نہیں کریگا، البتہ اکتوبر نومبر میں ونڈو دستیاب ہوئی تو آئی پی ایل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین