• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور امارات میں عید پر مساجد بند رہیں گی، مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید اتوار کو ہوگی

سعودی عرب اور امارات میں عید پر مساجد بند رہیں گی


ریاض(جنگ نیوز، شاہد نعیم)سعودی عرب اور امارات میں عید پر مساجد بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے دوسری جانب مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے اب وہاں عید اتوار کو ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام کاکہناہےکہ کورونا وائرس کے باعث عید کی نماز کے موقع پرتمام مساجد بند رہیں گی۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اب یہاں ہفتے کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24مئی کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین