• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘عید الفطر پر ٹرانسپورٹ کھلنے کی اجازت کے بعد شہر میں ہو کا عالم

پشاور(وقائع نگار)پشاور سے پردیسیوں کی منتقلی کے بعد شہر سنسان ہونے لگا ہے شہر میں ہو کا عالم چھا گیا ہے کورونا لاک ڈائون کے باعث تعلیمی ادارے ، ہاسٹلز ، سرکاری دفاتر پہلے سے ہی بند تھے ۔ لاک ڈان سے قبل ہی طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہو ئے تھے تاہم ٹرانسپورٹ کی بند ش کے بعد سینکڑوں پردیسی پشاور میں پھنس کر رہ گئے تھے ۔ تاہم عید الفطر پر ٹرانسپورٹ کھلنے کی اجازت کے بعد پشاور سے دیر ، بنوں ، چترال ، لکی مروت ،کوہستان ، ابیٹ آباد ، مالاکنڈ ، بونیر ، سمیت دیگر اضلاع کے شہری اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں اڈوں میں ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں خود ساختہ طورپر اضافہ بھی کیا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی اڈوں اور گاڑیوں میں ہو ئی۔ جس پر مسافروں نے بھی شدید احتجاج کیا ۔ تاہم ٹرانسپورٹروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے انکار کیا جنرل بس سٹینڈ ، کوہاٹ بس سٹینڈ ، چارسدہ بس سٹینڈ ، میں جمعہ کے روز مسافروں سے ڈبل کرایہ وصول کیا جاتا رہا ۔
تازہ ترین