آپ آف لائن ہیں
پیر 9؍ شوال المکرم 1441ھ یکم جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعظم کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم


وزیراعظم عمران خان نے کراچی طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر اعظم نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی فوری طور پر بلا تاخیر تحقیقاتی عمل کا آغاز کرے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی باضابطہ منظوری کا انتظار نہ کیا جائے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے تحریری ہدایات سیکریٹری ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 96؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔

طیارے میں عملے کے 7؍ ارکان سمیت 9 بچے، 30 خواتین، 59 مرد سوار تھے ، بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

طیارے میں سینئر میڈیا پرسن انصار نقوی بھی موجود تھے، بدقسمت طیارہ ایک بجکر 8؍ منٹ پر لاہور سے اڑا اور 2 بجکر 37؍ منٹ پر کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کے بعد اپنے تعزیتی پیغام میں کہا تھا کہ حادثے پر انہیں شدید دکھ اور صدمہ ہوا ہے، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں میں ان سے رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی فوری طورپر انکوائری شروع کی جائے گی، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید