• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں عید الفطر پر سیکیورٹی سخت ہوگی، ایس ایس پی آپریشنز

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید الفطر پر سیکیورٹی سخت ہوگی،7 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائڈ سر انجام دیں گے۔

فیصل شہزاد کے مطابق شہر کی 113 مساجد اے کیٹیگری،2214کو بی اور سی کیٹگری کی 2677 مساجد حساس قرار دی گئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نمازیوں کو 3حصار کی سیکیورٹی چیکنگ کے بعد مساجد میں داخلے کی اجازت ہوگی،جبکہ عبادت گاہوں اور کھلے میدانوں کے گرد بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہونگے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نمازی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائیں، نمازیوں کی چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں مسلسل پٹرولنگ کریں گی ۔

تازہ ترین