صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دھرتی پر قربان ہونے والے شہداء پر ہمیں فخر ہے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
عارف علوی نے بلوچستان میں شہید ایف سی کے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
صدر عارف علوی نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
عارف علوی نے 8 مئی کو شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید کے اہلخانہ کو ٹیلیفون کیا۔
صدر مملکت نے لانس نائیک خضر حیات، لانس نائیک تیمور، سپاہی ندیم، سپاہی ساجد کے اہلخانہ کو بھی ٹیلیفون کیا۔
عارف علوی نے 18 مئی کو شہید ہونیوالے نائب صوبیدار احسان اللّٰہ خان، نائیک زبیر خان کے اہلخانہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ اس کے علاوہ نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش اور نائیک نور محمد کے خاندانوں سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔