امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ قیام پاکستان کے وقت ﷲ سے باندھے عہد و پیمان کو پورا کرنے کیلئے ہمیں نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا۔پاکستان کی شہ رگ دشمن کے خونی پنجے میں ہے، نمازعید میں پاکستان و عالم اسلام کی ترقی، کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کورونا وبا نے اربوں انسانوں کو معاشی اور سماجی طور پر متاثر کیا ہے، لاکھوں افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں نمازوں اور جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی، پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے۔ کشمیر میں نو ماہ سے کرفیو اور بدترین لاک ڈاؤن سے زندگی رک چکی ہے۔