• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگانے والی اداکارہ سپرہیرو کے روپ میں نظر آئیں گی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پیسوں کے عوض جنسی تعلقات استوار کرنے اور پھر اسی معاملے پر خاموش رہنے کے لیے پیسے دینے کے الزامات لگانے والی اسٹارمے ڈینیئلز جلد ہی کامک کتاب میں ایک سحر انگیز ہیرو کے طور پر دکھائی دیں گی۔خبر رساں ادارےکے مطابق اسٹارمے ڈینیئلز معروف کامک پروڈکشن ٹائڈل ویو کے اشتراک سے اپنی کامک سوانح عمری شائع کریں گی، جس میں انہیں کسی سپر ہیرو خاتون کی طرح پیش کیا جا ئے گا۔اسٹارمے ڈینیئل کی زندگی پر لکھی جانے والی فکشن سوانح عمری کو (اسٹارمے ڈینیئلز: اسپیس فورس) کا نام دیا گیا ہے اور اس میں انہیں خصوصی صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین